صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1497

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ فتح میں مکہ میں ٹھہرنے کا بیان

راوی: احمد بن یونس , ابوشہاب , عاصم , عکرمہ , ابن عباس

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَقَمْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ تِسْعَ عَشْرَةَ نَقْصُرُ الصَّلَاةَ وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ وَنَحْنُ نَقْصُرُ مَا بَيْنَنَا وَبَيْنَ تِسْعَ عَشْرَةَ فَإِذَا زِدْنَا أَتْمَمْنَا

احمد بن یونس، ابوشہاب، عاصم ، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے انہوں نے بیان کیا کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ (فتح مکہ میں) بحالت سفر انیس روز ٹھہرے کہ نماز قصر ادا کرتے تھے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہتے ہیں کہ ہم نے انیس دن کے درمیان نماز قصر ہی پڑھی اگر اور زیادہ ٹھہرتے تو پوری پڑھتے۔

Narrated 'Ikrima:
Ibn 'Abbas said, "We stayed for 19 days with Prophet on a journey during which we used to offer shortened prayers." Ibn 'Abbas added, "We offer the Qasr prayer (i.e. shortened prayer) If we stay up to 19 days as travelers, But if we stay longer, we offer complete prayers

یہ حدیث شیئر کریں