لیث، یونس، ابن شہاب، عبداللہ بن ثعلبہ بن صعیر سے روایت کرتے ہیں جن کی پیشانی پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مکہ کے سال ہاتھ پھیرا تھا۔
راوی: محمد بن بشار , غندر , شعبہ , ابوبشر , مجاہد
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ مُجَاهِدٍ قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُهَاجِرَ إِلَی الشَّأْمِ قَالَ لَا هِجْرَةَ وَلَکِنْ جِهَادٌ فَانْطَلِقْ فَاعْرِضْ نَفْسَکَ فَإِنْ وَجَدْتَ شَيْئًا وَإِلَّا رَجَعْتَ وَقَالَ النَّضْرُ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنَا أَبُو بِشْرٍ سَمِعْتُ مُجَاهِدًا قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ فَقَالَ لَا هِجْرَةَ الْيَوْمَ أَوْ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ
محمد بن بشار، غندر، شعبہ، ابوبشر، مجاہد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے عرض کیا کہ میں شام کی طرف ہجرت کرنا چاہتا ہوں تو انہوں نے کہا کہ ہجرت تو ختم ہو چکی اب تو جہاد ہے لہذا تم جاؤ اور اپنے دل میں غور و فکر کرو اگر تم کچھ (طاقت جہاد کی) پاتے ہو (تو خیر) ورنہ باز آ جاؤ۔ نضر، شعبہ، ابوبشر، مجاہد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ہجرت کرنے کو کہا تو انہوں نے فرمایا کہ اب یا یہ فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد ہجرت نہیں رہی۔
Narrated Mujahid:
I said to Ibn 'Umar, "I want to migrate to Sham." He said, "There is no migration, but Jihad (for Allah's Cause). Go and offer yourself for Jihad, and if you find an opportunity for Jihad (stay there) otherwise, come back." (In an other narration) Ibn 'Umar said, "There is no migration today or after Allah's Apostle." (and completed his statement as above.)