جو آدمی بیع میں دھوکہ کھا جائے
راوی: یوسف ابن حماد , عبدالاعلی , سعید , قتادہ , انس
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ حَمَّادٍ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلًا کَانَ فِي عُقْدَتِهِ ضَعْفٌ وَکَانَ يُبَايِعُ وَأَنَّ أَهْلَهُ أَتَوْا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ احْجُرْ عَلَيْهِ فَدَعَاهُ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَهَاهُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي لَا أَصْبِرُ عَنْ الْبَيْعِ فَقَالَ إِذَا بَايَعْتَ فَقُلْ هَائَ وَهَائَ وَلَا خِلَابَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَحَدِيثُ أَنَسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ وَالْعَمَلُ عَلَی هَذَا الْحَدِيثِ عِنْدَ بَعْضِ أَهْلِ الْعِلْمِ وَقَالُوا الْحَجْرُ عَلَی الرَّجُلِ الْحُرِّ فِي الْبَيْعِ وَالشِّرَائِ إِذَا کَانَ ضَعِيفَ الْعَقْلِ وَهُوَ قَوْلُ أَحْمَدَ وَإِسْحَقَ وَلَمْ يَرَ بَعْضُهُمْ أَنْ يُحْجَرَ عَلَی الْحُرِّ الْبَالِغِ
یوسف ابن حماد، عبدالاعلی، سعید، قتادہ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص خرید و فروخت میں کمزور تھا اور وہ خرید و فروخت کرتا تھا چنانچہ اس کے گھر والے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسے بیع سے روک دیں آپ نے اسے بلایا اور تجارت سے منع کیا تو اس نے عرض کیا یا رسول اللہ مجھے اس کے بغیر صبر نہیں آتا۔ آپ نے فرمایا اچھا اگر تم خرید و فروخت کرو تو اس طرح کہہ دیا کرو کہ برابر برابر لین دین ہے اس میں فریب اور دھوکہ نہیں اس باب میں حضرت ابن عمر سے بھی روایت ہے حضرت انس کی حدیث حسن صحیح غریب ہے بعض اہل علم کا اسی پر عمل ہے وہ فرماتے ہیں کہ کمزور عقل والے کو خرید و فروخت سے روکا جائے۔ امام احمد اور اسحاق کا یہی قول ہے بعض اہل علم کے نزدیک ایک آزاد اور بالغ آدمی کو خرید و فروخت سے روکنا جائز نہیں۔
Sayyidina Anas reported that a man who traded often always ended up deceived. The people of his house met the Prophet and said, “0 Messenger of Allah, forbid him from committing any transaction.” So, he summoned him and disallowed him to trade, but he said, ‘0 Messenger of Allah I cannot endure without engaging in trade.” The Prophet said, ‘Say when you engage in buying and selling this is a transaction on equal terms and there is no fraud or deceiving.”
[Abu Dawud 3501, Nisai 4492]