جو شخص اپنے آزاد کرنے والے کے علاوہ کسی اور کی طرف خود کو منسوب کرے
راوی:
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ الدَّسْتَوَائِيُّ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ خَارِجَةَ قَالَ كُنْتُ تَحْتَ نَاقَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ مَنْ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ أَوْ انْتَمَى إِلَى غَيْرِ مَوَالِيهِ رَغْبَةً عَنْهُمْ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ لَا يُقْبَلُ مِنْهُ صَرْفٌ وَلَا عَدْلٌ
حضرت عمربن خارجہ بیان کرتے ہیں میں اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کے پاس تھاجب میں نے آپ کو یہ ارشاد فرماتے سنا جو شخص اپنے باپ کے علاوہ خود کو کسی اور کی طرف منسوب کرے یا جو (آزاد کردہ غلام) اپنے آزاد کرنے والے کے علاوہ کسی اور کی طرف خود کو منسوب کرے اور اس سے منہ پھیر لے تو اس پر اللہ کی لعنت ہوگی اور اس پر فرشتوں کی تمام لوگوں کی طرف سے لعنت ہوگی ایسے شخص کی فرض اور نفل عبادت قبول نہ ہوگی۔