صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1534

حجۃ الوداع سے پہلے ابوموسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور معاذ کو یمن روانہ کرنے کا بیان

راوی: اسحاق , خالد , شیبانی , سعید بن ابی بردہ , ان کے والد , ابوموسیٰ اشعری

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ إِلَی الْيَمَنِ فَسَأَلَهُ عَنْ أَشْرِبَةٍ تُصْنَعُ بِهَا فَقَالَ وَمَا هِيَ قَالَ الْبِتْعُ وَالْمِزْرُ فَقُلْتُ لِأَبِي بُرْدَةَ مَا الْبِتْعُ قَالَ نَبِيذُ الْعَسَلِ وَالْمِزْرُ نَبِيذُ الشَّعِيرِ فَقَالَ کُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ رَوَاهُ جَرِيرٌ وَعَبْدُ الْوَاحِدِ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ

اسحاق، خالد، شیبانی، سعید بن ابی بردہ، ان کے والد، ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں یمن کی جانب بھیجا تو ابوموسیٰ نے یمنی شرابوں کا مسئلہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ کون کون سی شرابیں ہیں؟ ابوموسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا تبع اور مرز سعید راوی کہتے ہیں کہ میں نے ابوبردہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ تبع کیا، انہوں نے کہا شہد کا شیرہ، اور مرز جو کا شیرہ، تو آپ نے انہیں جواب دیا کہ ہر نشہ والی چیز حرام ہے اس روایت کو جریر نے بواسطہ عبدالواحد شیبانی ، ابوبردہ سے روایت کیا ہے۔

Narrated Abi Burda:
That Abu Musa Al-Ash'ari said that the Prophet had sent him to Yemen and he asked the Prophet about certain (alcoholic) drink which used to be prepared there The Prophet said, "What are they?" Abu Musa said, "Al-Bit' and Al-Mizr?" He said, "Al-Bit is an alcoholic drink made from honey; and Al-Mizr is an alcoholic drink made from barley." The Prophet said, "All intoxicants are prohibited."

یہ حدیث شیئر کریں