سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ خرید وفروخت کا بیان ۔ حدیث 402

محاقلہ اور مزابنہ کا حکم

راوی:

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْمُحَاقَلَةِ وَالْمُزَابَنَةِ قَالَ عَبْد اللَّهِ الْمُحَاقَلَةُ بَيْعُ الزَّرْعِ بِالْبُرِّ وَقَالُوا كَذَلِكَ يَقُولُ ابْنُ الْمُسَيَّبِ

حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے محاقلہ اور مزابنہ سے منع کیا ہے۔ امام ابومحمد دارمی فرماتے ہیں محاقلہ سے مرادگیہوں کے عوض کھیت کو فروخت کرنا ہے۔ علماء نے بیان کیا ہے کہ ابن مسیب بھی یہی بات ارشاد فرماتے ہیں

یہ حدیث شیئر کریں