وفد عبدالقیس کا بیان
راوی: سلیمان بن حرب , حماد بن زید , ابوحمزہ , ابن عباس
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَبِي جَمْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ قَدِمَ وَفْدُ عَبْدِ الْقَيْسِ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا هَذَا الْحَيَّ مِنْ رَبِيعَةَ وَقَدْ حَالَتْ بَيْنَنَا وَبَيْنَکَ کُفَّارُ مُضَرَ فَلَسْنَا نَخْلُصُ إِلَيْکَ إِلَّا فِي شَهْرٍ حَرَامٍ فَمُرْنَا بِأَشْيَائَ نَأْخُذُ بِهَا وَنَدْعُو إِلَيْهَا مَنْ وَرَائَنَا قَالَ آمُرُکُمْ بِأَرْبَعٍ وَأَنْهَاکُمْ عَنْ أَرْبَعٍ الْإِيمَانِ بِاللَّهِ شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَعَقَدَ وَاحِدَةً وَإِقَامِ الصَّلَاةِ وَإِيتَائِ الزَّکَاةِ وَأَنْ تُؤَدُّوا لِلَّهِ خُمْسَ مَا غَنِمْتُمْ وَأَنْهَاکُمْ عَنْ الدُّبَّائِ وَالنَّقِيرِ وَالْحَنْتَمِ وَالْمُزَفَّتِ
سلیمان بن حرب، حماد بن زید، ابوحمزہ، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے وہ کہتے ہیں کہ وفد عبدالقیس نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور عرض کیا یا رسول اللہ! ہم ربیعہ کا قبیلہ ہیں اور کفار مضر ہمارے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان حائل ہیں۔ لہذا ہم آپ کی خدمت میں سوائے شہر حرام کے نہیں آ سکتے، لہذا ہمارے عمل کرنے کے لئے اور جو لوگ ہم سے پیچھے ہیں انہیں دعوت دینے کے لئے کچھ چیزوں کا حکم فرما دیجئے آپ نے فرمایا تمہیں چار چیزوں کا حکم دیتا ہوں اور چار چیزوں سے روکتا ہوں، اللہ پر ایمان لانا، یعنی اللہ کے ایک معبود ہونے کی شہادت دینا (اور آپ نے انگلی سے ایک کے عدد کی طرف اشارہ کیا) نماز پڑھنا، زکوۃ دینا، مال غنیمت سے خمس اللہ کے لئے ادا کرنا اور میں تمہیں کدو کی نقیر، لکڑی کے برتن، سبز ٹھلیا اور روغن کئے برتنوں (کے) استعمال سے روکتا ہوں۔
Narrated Ibn 'Abbas:
The delegation of 'Abdul Qais came to the Prophet and said, "O Allah's Apostle We belong to the tribe of Rabia. The infidels of Mudar tribe intervened between us and you so that we cannot come to you except in the Sacred Months, so please order us some things we may act on and invite those left behind to act on. The Prophet said, "I order you to observe four things and forbid you from four things: (I order you) to believe in Allah, i.e. to testify that None has the right to be worshipped except Allah." The Prophet pointed with finger indicating one and added, "To offer prayers perfectly: to give Zakat, and to give one-fifth of the booty you win (for Allah's Sake). I forbid you to use Ad-Dubba', An-Naquir, Al-Hantam and Al-Muzaffat, (Utensils used for preparing alcoholic liquors and drinks)