صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1578

قبیلہ دوس اور طفیل بن عمرو دسی کے قصہ کا بیان۔

راوی: ابو نعیم سفیان ابن ذکوان عبدالرحمن اعرج ابوہریرہ

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ ذَکْوَانَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ جَائَ الطُّفَيْلُ بْنُ عَمْرٍو إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ دَوْسًا قَدْ هَلَکَتْ عَصَتْ وَأَبَتْ فَادْعُ اللَّهَ عَلَيْهِمْ فَقَالَ اللَّهُمَّ اهْدِ دَوْسًا وَأْتِ بِهِمْ

ابو نعیم سفیان ابن ذکوان عبدالرحمن اعرج حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ طفیل بن عمرودسی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آکر کہا کہ قوم دوس ہلاک ہو اس نے نافرمانی کی ہے اور اسلام سے انکار کردیا لہذا آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان پر بد دعا کیجئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے اللہ قوم دوس کو ہدایت عطا فرما اور انہیں (اسلام میں) لے آ۔

Narrated Abu Huraira:
Tufail bin 'Amr came to the Prophet and said, "The Daus (nation) have perished as they disobeyed and refused to accept Islam. So invoke Allah against them." But the Prophet said, "O Allah! Give guidance to the Daus (tribe) and bring them (to Islam)!"

یہ حدیث شیئر کریں