ہبہ میں بعض اولا کو زیادہ دینے کی کر اہت کے بیان میں
راوی: قتیبہ بن سعید , جریر , ہشام بن عروہ , نعمان بن بشیر
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ حَدَّثَنَا النُّعْمَانُ بْنُ بَشِيرٍ قَالَ وَقَدْ أَعْطَاهُ أَبُوهُ غُلَامًا فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا هَذَا الْغُلَامُ قَالَ أَعْطَانِيهِ أَبِي قَالَ فَکُلَّ إِخْوَتِهِ أَعْطَيْتَهُ کَمَا أَعْطَيْتَ هَذَا قَالَ لَا قَالَ فَرُدَّهُ
قتیبہ بن سعید، جریر، ہشام بن عروہ، حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے والد نے انہیں ایک غلام عطا کیا تو انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ فرمایا یہ غلام کیا ہے؟ عرض کیا میرے باپ نے اسے مجھے ہبہ کیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو نے اس کے بھائیوں میں سے سب کو اسی طرح دیا ہے جیسا انہیں عطا کیا؟ اس نے عرض کیا نہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو اسے لوٹالے۔
Nu'man b. Bashir reported that his father had donated a slave to him. Allah's Apostle (may peace he upon him) said: Who is this slave (how have you come to possess it)? Thereupon he (Nu'man b. Bashir) said: My father has donated it to me, whereupon he said: Have all brothers (of yours) been given this gift as given to you? He said: No. Then he (the Holy Prophet) said: Then return him.