مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ آداب کا بیان۔ ۔ حدیث 606

اجازت طلب کیے بغیر کسی کے گھر میں نہ جاؤ

راوی:

عن كلدة بن حنبل أن صفوان بن أمية بعث بلبن أو جدابة وضغابيس إلى النبي صلى الله عليه وسلم والنبي صلى الله عليه وسلم بأعلى الوادي قال فدخلت عليه ولم أسلم ولم أستأذن فقال النبي صلى الله عليه وسلم ارجع فقل السلام عليكم أأدخل . رواه الترمذي وأبو داود .

" حضرت کلدہ ابن حنبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ صفوان بن امیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے میرے ہاتھ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے دودھ ، ہرن کا بچہ اور ککڑی بھیجی اور اس وقت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کے بالائی کنارہ پر جس کو معلی کہتے ہیں قیام پذیر تھے کلدہ کہتے ہیں کہ میں آپ کی خدمت میں یونہی چلا گیا تو میں نے آپ کی قیام گاہ میں داخل ہونے سے پہلے سلام کیا اور نہ اندر آنے کی اجازت چاہی چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا واپس جاؤ یعنی یہاں سے نکل کر دروازہ پر جاؤ اور وہاں کھڑے ہو کر کہو السلام علیکم کیا میں اندر آ سکتا ہوں۔

یہ حدیث شیئر کریں