سلام، مصافحہ سے پورا ہوتا ہے ۔
راوی:
وعن أبي أمامة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال تمام عيادة المريض أن يضع أحدكم يده على جبهته أو على يده فيسأله كيف هو ؟ وتمام تحياتكم بينكم المصافحة . رواه أحمد والترمذي وضعفه .
" اور حضرت ابوامامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مریض کی پوری عیادت یہ ہے کہ تم میں سے کوئی اپنا ہاتھ اس کی پیشانی یا اس کے ہاتھ پر رکھے اور پھر پوچھے کہ اس کا کیا حال ہے اور تمہارا پورا سلام جو تم آپس میں کرتے ہو مصافحہ ہے یعنی جب تم سلام کرو تو مصافحہ کرو تاکہ سلام پورا اور کامل ہو اس روایت کو احمد و ترمذی نے نقل کیا ہے اور اس کو ضعیف کہا ہے۔