سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ روزوں سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 201

راوی حدیث منصور کے اختلاف سے متعلق

راوی: اسماعیل بن مسعود , خالد , شعبة , منصور , مجاہد , ابن عباس

أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی مَکَّةَ فَصَامَ حَتَّی أَتَی عُسْفَانَ فَدَعَا بِقَدَحٍ فَشَرِبَ قَالَ شُعْبَةُ فِي رَمَضَانَ فَکَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَقُولُ مَنْ شَائَ صَامَ وَمَنْ شَائَ أَفْطَرَ

اسماعیل بن مسعود، خالد، شعبہ، منصور، مجاہد، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ مکرمہ کی جانب روانہ ہوئے تو روزے رکھتے رہے۔ یہاں تک کہ مقام عسفان میں پہنچ گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہاں پر ایک پیالہ منگوایا رمضان میں (دودھ پیا)۔ حضرت ابن عباس فرماتے تھے جس شخص کا دل چاہے وہ دوران سفر روزہ رکھے اور جس کا دل چاہے افطار کرے (یعنی روزہ نہ رکھے)۔

It was narrated that Ibn ‘Abbas said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم went out to Makkah, and he fasted until he came to ‘Usfan. Then he called for a cup and drank.” (One of the narrators) Shu’bah said: “(That was) in Ramadan. Ibn ‘Abbas used to say: Whoever wants to fast, may fast, and whoever wants to break may break his fast.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں