آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقام حجر میں قیام فرمانے کا بیان
راوی: یحیی بن بکیر مالک عبداللہ بن دینار ابن عمر
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْن بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِ الْحِجْرِ لَا تَدْخُلُوا عَلَی هَؤُلَائِ الْمُعَذَّبِينَ إِلَّا أَنْ تَکُونُوا بَاکِينَ أَنْ يُصِيبَکُمْ مِثْلُ مَا أَصَابَهُمْ
یحیی بن بکیر مالک عبداللہ بن دینار حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجر کے مقام میں مسلمانوں سے فرمایا اس جگہ یہاں کے لوگوں پر عذاب نازل ہوا تھا روتے ہوئے جلدی اور اللہ کا خوف کرتے گزر جاؤ ایسا نہ ہو کہ تم پر بھی وہی عذاب نازل ہوجائے جو ان پر ہوا تھا۔
Narrated Ibn Umar:
Allah's Apostle said to his companions who were at Al-Hijr, "Do not enter upon these people who are being punished, except in a weeping state, lest the same calamity as of theirs should befall you…"