مشترکہ غلام میں سے اپنا حصہ آزاد کرنا
راوی: احمد بن منیع , اسماعیل بن ابراہیم , ایوب , نافع , ابن عمر
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ أَعْتَقَ نَصِيبًا أَوْ قَالَ شِقْصًا أَوْ قَالَ شِرْکًا لَهُ فِي عَبْدٍ فَکَانَ لَهُ مِنْ الْمَالِ مَا يَبْلُغُ ثَمَنَهُ بِقِيمَةِ الْعَدْلِ فَهُوَ عَتِيقٌ وَإِلَّا فَقَدْ عَتَقَ مِنْهُ مَا عَتَقَ قَالَ أَيُّوبُ وَرُبَّمَا قَالَ نَافِعٌ فِي هَذَا الْحَدِيثِ يَعْنِي فَقَدْ عَتَقَ مِنْهُ مَا عَتَقَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رَوَاهُ سَالِمٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ
احمد بن منیع، اسماعیل بن ابراہیم، ایوب، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے کسی مشترک غلام کے اپنے حصے کو آزاد کیا اور اس کے آزاد کرنے والے کے پاس اتنا مال ہے کہ اس غلام کی بازار کی قیمت کے برابر پہنچتا ہے تو وہ غلام آزاد ہوگیا ورنہ اتنا حصہ ہی آزاد ہوگا جتنا اس کا حصہ تھا۔ ایوب کہتے ہیں کہ نافع نے بعض اوقات اس روایت میں یوں کہا اس سے اتنا آزاد ہوا جتنا اس نے آزاد کیا حدیث ابن عمر حسن صحیح ہے سالم نے یہ حدیث اپنے والد سے انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کی ہے۔
Sayyidina Ibn Umar reported that the Prophet (SAW) said, ‘If anyone sets free his share in a slave and he has enough property that is equal to the market price of the slave then that slave is free, otherwise only to the extent of his share.” Sometimes Njafi narrated this hadith with the word (that is). The narrator was unsure what word the Prophet (SAW) used, but the meaning is nearly the same, ‘share.
[Bukhari 2524, Muslim 1501, AD3941, Ibn e Majah 2528, Ahmed 5927]