میّت کی تعریف کرنا
راوی: احمد بن عبدة , حماد بن زید , ثابت , انس بن مالک
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ مُرَّ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجِنَازَةٍ فَأُثْنِيَ عَلَيْهَا خَيْرًا فَقَالَ وَجَبَتْ ثُمَّ مُرَّ عَلَيْهِ بِجِنَازَةٍ فَأُثْنِيَ عَلَيْهَا شَرًّا فَقَالَ وَجَبَتْ فَقِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قُلْتَ لِهَذِهِ وَجَبَتْ وَلِهَذِهِ وَجَبَتْ فَقَالَ شَهَادَةُ الْقَوْمِ وَالْمُؤْمِنُونَ شُهُودُ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ
احمد بن عبدة، حماد بن زید، ثابت، حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں کہ رسول اللہ کے پاس سے ایک جنازہ گزرا اس کی خوبیاں اور تعریفیں کی گئیں۔ آپ نے فرمایا واجب ہوگئی (یعنی جنت) پھر ایک اور جنازہ گزرا جس کی برائیاں ذکر کی گئیں تو آپ نے فرمایا واجب ہوگئی (دوزخ) تو عرض کیا گیا اس کے لئے بھی واجب ہوگئی اور اس کے لئے بھی واجب ہوگئی ؟ فرمایا لوگوں کی گواہی ہے۔ اہل ایمان زمین میں اللہ کے گواہ ہیں ۔
It was narrated that Anas bin Malik said: "A funeral (procession) passed by the Prophet and they praised (the deceased) and spoke well of him. He said: '(Paradise is) guaranteed for him.' Then another funeral passed by and they spoke badly of him, and he (the Prophet P.B.U.H) said: '(Hell is) guaranteed for him.' It was said: '0 Messenger of Allah, you said that (Paradise was) guaranteed for this one and that (Hell was) guaranteed for the
other one.' He said: 'It is the testimony of the people, and the believers are the witnesses of Allah on earth.''' (Sahih)