سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ روزوں سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 231

جس وقت کوئی خاتون حیض سے پاک ہوجائے یا سفر سے رمضان میں کوئی مسافر واپس آجائے اور رمضان کا دن باقی ہو تو کیا کرنا چاہیے؟

راوی: عبداللہ بن احمد بن عبداللہ بن یونس ابوحصین , عبشر , حصین , شعبی , محمد بن صیفی

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ أَبُو حَصِينٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْثَرٌ قَالَ حَدَّثَنَا حُصَيْنٌ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَيْفِيٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عَاشُورَائَ أَمِنْکُمْ أَحَدٌ أَکَلَ الْيَوْمَ فَقَالُوا مِنَّا مَنْ صَامَ وَمِنَّا مَنْ لَمْ يَصُمْ قَالَ فَأَتِمُّوا بَقِيَّةَ يَوْمِکُمْ وَابْعَثُوا إِلَی أَهْلِ الْعَرُوضِ فَلْيُتِمُّوا بَقِيَّةَ يَوْمِهِمْ

عبداللہ بن احمد بن عبداللہ بن یونس ابوحصین، عبشر، حصین، شعبی، محمد بن صیفی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عاشورہ کے دن ارشاد فرمایا کیا تم میں سے آج کے دن کسی شخص نے کچھ کھایا ہے؟ لوگوں نے کہا ہم میں سے بعض حضرات نے روزہ رکھ لیا ہے اور بعض نے روزہ نہیں رکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم باقی دن مکمل کرلو (یعنی دن کے باقی حصہ میں اب تم کچھ نہ کھاؤ) اور یہ کہلوایا ان لوگوں کو بھی جو کہ شہر کے کنارے رہتے ہیں یعنی قریب قریب گاؤں والوں کو کہ وہ دن پورا کریں باقی حصہ کا ۔

It was narrated that Muhammad bin Saifi said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said on the day of ‘Ashflra’: ‘Is there anyone among you who has eaten today?’ They said: ‘Some of us are fasting and some of us are not.’ He said: ‘Do not eat for the rest of the day, and send word to the people of Al Al-’Arfld telling them not to eat for the rest of the day.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں