سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ اجازت لینے کا بیان ۔ حدیث 498

راستے میں بیٹھنے کی ممانعت۔

راوی:

أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَاءِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِنَاسٍ جُلُوسٍ مِنْ الْأَنْصَارِ فَقَالَ إِنْ كُنْتُمْ لَا بُدَّ فَاعِلِينَ فَاهْدُوا السَّبِيلَ وَأَفْشُوا السَّلَامَ وَأَعِينُوا الْمَظْلُومَ قَالَ شُعْبَةُ لَمْ يَسْمَعْ هَذَا الْحَدِيثَ أَبُو إِسْحَقَ مِنْ الْبَرَاءِ

حضرت براء بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے وہ لوگ انصاری تھے اور بیٹھے ہوئے تھے آپ نے ارشاد فرمایا اگر تم نے ایساہی کرنا ہے تو راستے کی رہنمائی کرو سلام کو عام کرو اور مظلوم کی مدد کرو۔ شعبہ بیان کرتے ہیں اس حدیث کے راوی ابواسحاق نے یہ حدیث ابوبراء سے سنی نہیں ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں