سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ روزوں سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 261

رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روزہ! میرے والدین آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قربان۔ اور اس خبر کے ناقلین کا اختلاف

راوی: ربیع بن سلیمان , ابن وہب , معاویہ بن صالح , عبداللہ بن ابوقیس , عائشہ

أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي قَيْسٍ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ عَائِشَةَ تَقُولُ کَانَ أَحَبَّ الشُّهُورِ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَصُومَهُ شَعْبَانُ بَلْ کَانَ يَصِلُهُ بِرَمَضَانَ

ربیع بن سلیمان، ابن وہب، معاویہ بن صالح، عبداللہ بن ابوقیس، عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام مہینوں میں روزہ رکھنے کے واسطے شعبان کا مہینہ پسندیدہ تھا۔ بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس ماہ کو ماہ رمضان المبارک کے ساتھ ملا دیا کرتے تھے۔

‘Aishah said: “The month which the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم most liked to fast was Sha’ban; indeed he used to join it to Ramadan.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں