اللہ تعالیٰ کا قول کہ بعض لوگ ایسے ہیں جو اللہ کے سوا دوسروں کو کار ساز بنالیتے ہیں انداداً ند کی جمع ہے اور ند کے معنی ہیں مقابل یا ہمسر یا شریک
راوی: عبدان , ابی حمزہ , اعمش , شقیق , عبداللہ بن مسعود
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَلِمَةً وَقُلْتُ أُخْرَی قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ مَاتَ وَهْوَ يَدْعُو مِنْ دُونِ اللَّهِ نِدًّا دَخَلَ النَّارَ وَقُلْتُ أَنَا مَنْ مَاتَ وَهْوَ لَا يَدْعُو لِلَّهِ نِدًّا دَخَلَ الْجَنَّةَ
عبدان، ابی حمزہ، اعمش، شقیق، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک کیا اور پھر مر گیا تو وہ دوزخ میں جائے گا میں نے کہا اور جس نے اللہ کا کسی کو شریک نہیں کیا اور مر گیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ جنت میں داخل ہوگا۔
Narrated 'Abdullah:
The Prophet said one statement and I said another. The Prophet said "Whoever dies while still invoking anything other than Allah as a rival to Allah, will enter Hell (Fire)." And I said, "Whoever dies without invoking anything as a rival to Allah, will enter Paradise."