جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ فیصلوں کا بیان ۔ حدیث 1411

بنجر زمین کو آباد کرنا

راوی: ابوموسی محمد بن مثنی نے ابوالولید طیالسی

حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَی مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ سَأَلْتُ أَبَا الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيَّ عَنْ قَوْلِهِ وَلَيْسَ لِعِرْقٍ ظَالِمٍ حَقٌّ فَقَالَ الْعِرْقُ الظَّالِمُ الْغَاصِبُ الَّذِي يَأْخُذُ مَا لَيْسَ لَهُ قُلْتُ هُوَ الرَّجُلُ الَّذِي يَغْرِسُ فِي أَرْضِ غَيْرِهِ قَالَ هُوَ ذَاکَ

ابوموسی محمد بن مثنی نے ابوالولید طیالسی سے ( وَلَيْسَ لِعِرْقٍ ظَالِمٍ) کا معنی پوچھا انہوں نے فرمایا کہ اس سے مراد کسی کی زمین غصب کرنے والا (ابوموسی کہتے ہیں) میں نے کہا کہ اس سے مراد وہ شخص ہے جو کسی دوسرے کی زمین کاشت کرتا ہے تو انہوں نے فرمایا ہاں وہی ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں