جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ فیصلوں کا بیان ۔ حدیث 1414

جاگیر دینے کے بارے میں

راوی: محمود بن غیلان , ابوداؤد , شعبہ , سماک , علقمہ بن وائل اپنے والد

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ سِمَاکٍ قَال سَمِعْتُ عَلْقَمَةَ بْنَ وَائِلٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْطَعَهُ أَرْضًا بِحَضْرَمَوْتَ قَالَ مَحْمُودٌ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ عَنْ شُعْبَةَ وَزَادَ فِيهِ وَبَعَثَ لَهُ مُعَاوِيَةَ لِيُقْطِعَهَا إِيَّاهُ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ

محمود بن غیلان، ابوداؤد، شعبہ، سماک، حضرت علقمہ بن وائل اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے لئے حضرموت میں ایک زمین جاگیر کے طور پر دی محمود کہتے ہیں کہ نضر نے شعبہ سے روایت کیا اور اس میں یہ اضافہ کیا اور حضرت معاویہ کو ان کے ساتھ پیمائش کے لئے بھیجا یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

Sayyidina Wail ibn Hujr ‘ reported that the Prophet (SAW) assigned to him a piece of land in Hadramawt.

[Abu Dawud 3058, Ahmed 27308]

یہ حدیث شیئر کریں