صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ تفاسیر کا بیان ۔ حدیث 1688

اللہ تعالیٰ کا قول کہ جو شخص رمضان کو پائے وہ پورے مہینے کے روزے رکھے۔

راوی: ابو معمر , عبدالوارث , حمید , مجاہد , ابن عباس

حدثنا ابو معمر قال حدثنا عبد الوراث قال حدثنا حميد قال حدثنا مجاهد عن ابن عباس انه کان يقرا وعلي الذين يطوقونه فدية طعام مسکين يقول وعلي الين يحملونه قال هو الشيخ الکبير الذي لا يطيق الصوم امر ان يطعم کل يوم مسکينا قال ومن تطوع خيرا يقول ومن زاد و اطعم اکثر من مسکين فهو خير

ابو معمر، عبدالوارث، حمید، مجاہد، ابن عباس وَعَلَی الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ پڑھتے تھے یعنی جو برداشت کر سکے اس سے مراد وہ بوڑھا ہے جو روزے کی طاقت نہ رکھتا ہو وہ ہر روز ایک مسکین کو کھانا کھلائے اور جو زیادہ مساکین کو کھلائے گا وہ بہتر ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں