سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ اجازت لینے کا بیان ۔ حدیث 534

جب انسان بازار میں داخل ہو تو کیا پڑھے۔

راوی:

أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا أَزْهَرُ بْنُ سِنَانٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ وَاسِعٍ قَالَ قَدِمْتُ مَكَّةَ فَلَقِيتُ بِهَا أَخِي سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ فَحَدَّثَنِي عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ دَخَلَ السُّوقَ فَقَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ حَيٌّ لَا يَمُوتُ بِيَدِهِ الْخَيْرُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ أَلْفَ أَلْفِ حَسَنَةٍ وَمَحَا عَنْهُ أَلْفَ أَلْفِ سَيِّئَةٍ وَرَفَعَ لَهُ أَلْفَ أَلْفِ دَرَجَةٍ قَالَ فَقَدِمْتُ خُرَاسَانَ فَلَقِيتُ قُتَيْبَةَ بْنَ مُسْلِمٍ فَقُلْتُ إِنِّي أَتَيْتُكَ بِهَدِيَّةٍ فَحَدَّثْتُهُ فَكَانَ يَرْكَبُ فِي مَوْكِبِهِ فَيَأْتِي السُّوقَ فَيَقُومُ فَيَقُولُهَا ثُمَّ يَرْجِعُ

محمد بن واسع بیان کرتے ہیں میں مکہ آیا وہاں میری ملاقات میرے بھائی سالم بن عبداللہ سے ہوئی انہوں نے مجھے اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان بتایا جو شخص بازار میں داخل ہو کر یہ پڑھے اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے وہ ہی ایک معبود ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے اسی کی بادشاہی ہے اور حمد اس کے لئے مخصوص ہے وہ زندگی دیتا ہے اور موت دیتا ہے اور وہ خود زندہ ہے اسے کبھی موت نہیں آئے گی اسی کے دست قدرت میں بھلائی ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ اس شخص کے لئے دس لاکھ نیکیاں لکھ دے گا اور اس کے دس لاکھ گناہ معاف کردے گا اور اس کے دس لاکھ درجے بلند کرے گا۔ راوی بیان کرتے ہیں جب میں خراسان آیا اور میری ملاقات قتیبہ بن مسلم سے ہوئی تو میں نے کہا میں آپ کے پاس ایک تحفہ لے کر آیاہوں اسے میں نے یہ حدیث سنائی تو وہ اپنی سواری پر سوار ہو کر بازار میں آیا وہاں کھڑے ہو کر اس نے یہ دعا پڑھی اور واپس آیا۔

یہ حدیث شیئر کریں