سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ اجازت لینے کا بیان ۔ حدیث 541

یہ کہنا منع ہے جو اللہ نے چاہا اور فلاں شخص نے چاہا۔

راوی:

أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ الطُّفَيْلِ أَخِي عَائِشَةَ قَالَ قَالَ رَجُلٌ مِنْ الْمُشْرِكِينَ لِرَجُلٍ مِنْ الْمُسْلِمِينَ نِعْمَ الْقَوْمُ أَنْتُمْ لَوْلَا أَنَّكُمْ تَقُولُونَ مَا شَاءَ اللَّهُ وَشَاءَ مُحَمَّدٌ فَسَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَا تَقُولُوا مَا شَاءَ اللَّهُ وَشَاءَ مُحَمَّدٌ وَلَكِنْ قُولُوا مَا شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ شَاءَ مُحَمَّدٌ

طفیل بیان کرتے ہیں مشرکین سے تعلق رکھنے والے ایک فرد نے ایک مسلمان سے یہ کہا تم اچھے لوگ ہولیکن اگر تم یہ نہ کہو کہ اگر اللہ نے چاہا جو حضرت محمد نے چاہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات سنی توارشاد فرمایا تم یہ نہ کہو کہ جو اللہ نے چاہا جو حضرت محمد نے چاہا بلکہ یہ کہو کہ جو اللہ نے چاہا پھر جو حضرت محمد چاہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں