جو شخص اس لئے جھوٹ بولے تاکہ اس کے ذریعے وہ لوگوں کوہنسائے۔
راوی:
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا بَهْزُ بْنُ حَكِيمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ وَيْلٌ لِلَّذِي يُحَدِّثُ فَيَكْذِبُ لِيُضْحِكَ بِهِ الْقَوْمَ وَيْلٌ لَهُ وَيْلٌ لَهُ
بہز بن حکیم اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے اس شخص کے لئے بربادی ہے جو کوئی بات بیان کرتا ہے اور جھوٹی بات بیان کرتا ہے تاکہ اس کے ذریعے لوگوں کو ہنسائے اس شخص کے لئے بربادی ہے اس شخص کے لئے بربادی ہے۔