معانقہ اور بوسہ کا ذکر
راوی:
وعن الشعبي أن النبي صلى الله عليه وسلم تلقى جعفر بن أبي طالب فالتزمه وقبل مابين عينيه . رواه أبو داود والبيهقي في شعب الإيمان مرسلا .
وفي بعض نسخ المصابيح وفي شرح السنة عن البياضي متصلا .
" اور حضرت شعبی تابعی کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حضرت جعفر بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملے تو ان کو گلے لگایا اور ان کی آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا اور اس روایت کو ابوداؤد اور شعب الایمان میں بہیقی نے بطریق ارسال نقل کیا ہے جب کہ مصابیح کے بعض نسخوں اور شرح السنۃ میں یہ روایت بیاضی سے بطریق اتصال نقل کی گئی ہے۔
تشریح
یہ حضرت جعفر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حبشہ سے واپس آنے کے اسی واقعہ سے متعلق ہے جس کا ذکر آگے کی حدیث میں بھی آ رہا ہے۔ بیاضی بیاضہ ابن عامر کی طرف منسوب ہے اور جامع الاصول میں لکھا ہے کہ جہاں مطلق بیاضی بغیر نام کے منقول ہوتا ہے وہاں حضرت عبداللہ بن جابر انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ صحابی مراد ہوتے ہیں۔