اولاد کو بوسہ دینا اظہار محبت کا ذریعہ ہے۔
راوی:
وعن البراء قال دخلت مع أبي بكر رضي الله عنهما أول ما قدم المدينة فإذا عائشة مضطجعة قد أصابتها حمى فأتاها أبو بكر فقال كيف أنت يا بنية ؟ وقبل خدها . رواه أبو داود .
" اور حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ کسی غزوہ سے حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مدینہ آتے ہی ان کے ساتھ ان کے گھر گیا تو دیکھتا ہوں کہ ان کی صاحبزادی حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا لیٹی ہوئی ہیں اور بخار میں مبتلا ہیں چنانچہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان کے پاس آئے اور پوچھا کہ میری بیٹی تمہاری طبعیت کیسی ہے اور انہوں نے (از راہ محبت و شفقت ) ان کے رخسار پر بوسہ دیا۔ (ابوداؤد)