مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ آداب کا بیان۔ ۔ حدیث 629

انسان اور اس کی اولاد

راوی:

عن يعلى قال إن حسنا وحسينا رضي الله عنهم استبقا إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فضمهما إليه وقال إن الولد مبخلة مجبنة . رواه أحمد .

" حضرت یعلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ایک دن حسن اور حسین کہیں سے دوڑتے ہوئے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ نے ان دونوں کو گلے لگا لیا اور فرمایا کہ بچے بخل کا سبب ہیں اور بزدلی کا باعث ہیں۔ (احمد )

تشریح
علماء نے لکھا ہے کہ یہاں مذکورہ الفاظ سے بچوں کے تئیں شفقت و محبت اور تعریف کا اظہار مقصود ہے جب کہ پچھلی حدیث میں ان الفاظ کے ذریعہ بچوں کی برائی اور کراہت کو ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں