مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ آداب کا بیان۔ ۔ حدیث 631

ہدیہ ومصافحہ کی فضیلت

راوی:

وعن البراء بن عازب رضي الله عنهما قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من صلى أربعا قبل الهاجرة فكأنما صلاهن في ليلة القدر والمسلمان إذا تصافحا لم يبق بينهما ذنب إلا سقط . رواه البيهقي في شعب الإيمان .

" اور حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے دوپہر سے پہلے چار رکعت نماز پڑھی اس نے گویا ان چار رکعتوں کو شب قدر میں پڑھا اور دو مسلمان جب آپس میں مصافحہ کرتے ہیں تو ان دونوں کے درمیان کوئی گناہ باقی نہیں رہتا بلکہ جھڑ جاتا ہے اس روایت کو بہیقی نے شعب الایمان میں نقل کیا ہے۔

تشریح
بظاہر یہ مفہوم ہوتا ہے کہ گناہوں سے مراد عام گناہ ہیں لیکن طیبی نے کہا ہے کہ گناہ سے مراد بغض و کینہ اور دشمنی ہے جیسا کہ اس سے پہلے حدیث میں بیان کیا گیا۔

یہ حدیث شیئر کریں