مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ آداب کا بیان۔ ۔ حدیث 642

دو آدمیوں کے درمیان گھس کر بیٹھنے کی ممانعت

راوی:

وعن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال لا تجلس بين رجلين إلا بإذنهما . رواه أبو داود .

" اور حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پہلے سے بیٹھے ہوئے دو آدمیوں کے درمیان نہ بیٹھو الاّ یہ کہ ان کی اجازت حاصل ہو۔ (ابوداؤد)

یہ حدیث شیئر کریں