ہر مہینے میں دس روزے رکھنے کا بیان
راوی: محمد بن بشار , محمد , شعبة , عمرو بن دینار , ابوعباس , عبداللہ بن عمرو
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ أَبِي الْعَبَّاسِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اقْرَأْ الْقُرْآنَ فِي شَهْرٍ قُلْتُ إِنِّي أُطِيقُ أَکْثَرَ مِنْ ذَلِکَ فَلَمْ أَزَلْ أَطْلُبُ إِلَيْهِ حَتَّی قَالَ فِي خَمْسَةِ أَيَّامٍ وَقَالَ صُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ الشَّهْرِ قُلْتُ إِنِّي أُطِيقُ أَکْثَرَ مِنْ ذَلِکِ فَلَمْ أَزَلْ أَطْلُبُ إِلَيْهِ حَتَّی قَالَ صُمْ أَحَبَّ الصِّيَامِ إِلَی اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ صَوْمَ دَاوُدَ کَانَ يَصُومُ يَوْمًا وَيُفْطِرُ يَوْمًا
محمد بن بشار، محمد، شعبہ، عمرو بن دینار، ابوعباس، عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا تم قرآن کریم ایک ماہ میں پڑھو میں نے عرض کیا میرے اندر اس سے زیادہ پڑھنے کی قوت ہے پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہی عرض کرتا رہا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم قرآن کریم پانچ روز میں پڑھو۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم ہرماہ میں تین روزے رکھو۔ میں نے عرض کیا میرے اندر اس سے زیادہ کی قوت ہے۔ پھر میں یہی عرض کرتا رہا حتی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تمام روزوں میں اللہ تعالیٰ کو داؤد کا روزہ پسندیدہ ہے وہ ایک روز روزہ رکھتے تھے اور ایک روز افطار فرماتے۔
It was narrated that ‘Abdullah bin ‘Amr said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said to me:
‘Read the Qur’an in a month.’ I said: ‘I am able to do more than that.’ And I kept asking him until he said: ‘In five days.’ And he said: ‘Fast three days a month.’ I said: ‘I am able to do more than that.’ and I kept asking him until he said:
‘Observe the most beloved of fasting to Allah, the Mighty and Sublime, the fast of Dawud. He used to fast one day and not the next.” (Sahih)