مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ آداب کا بیان۔ ۔ حدیث 665

عورتوں کو راستوں کے کناروں پر چلنے کا حکم

راوی:

وعن أبي أسيد الأنصاري أنه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول وهو خارج من المسجد فاختلط الرجال مع النساء في الطريق فقال النساء استأخرن فإنه ليس لكن أن تحققن الطريق عليكن بحافات الطريق . فكانت المرأة تلصق بالجدار حتى إن ثوبها ليتعلق بالجدار . رواه أبو داود والبيهقي في شعب الإيمان .

" اور حضرت ابواسید انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک دن رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس وقت جب کہ آپ مسجد سے نکل رہے تھے لوگوں سے دینی ہدایات و احکام شرعی مسائل بیان کرتے ہوئے سنا پھر راستہ میں مرد عورتوں سے مل گئے یعنی مرد اور عورتیں مخلوط ہو کر راستہ میں چلنے لگے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دیکھ کر عورتوں سے فرمایا کہ تم مردوں کے پیچھے چلو اور ان سے الگ رہو کیونکہ تمہارے لئے ضروری ہے کہ تم راستہ کے کنارے پر چلا کرو۔چنانچہ عورتوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس حکم پر اس طرح عمل کیا کہ وہ راستہ چلتیں تو دیواروں سے لگ کر چلا کرتیں یہاں تک کہ بعض اوقات ان کا کپڑا دیوار سے اٹک جاتا تھا ۔ (ابوداؤد، بہیقی)

یہ حدیث شیئر کریں