صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ تفاسیر کا بیان ۔ حدیث 1733

اللہ تعالیٰ کا قول کہ تم ہرگز نیکی کو نہیں پہنچ سکتے جب تک تم اپنی محبوب شے کو اللہ کے راستے میں خرچ نہ کرو گے آخر آیت تک۔

راوی: محمد بن عبداللہ انصاری , ان کے والد , ثمامہ , انس

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ ثُمَامَةَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ فَجَعَلَهَا لِحَسَّانَ وَأُبَيٍّ وَأَنَا أَقْرَبُ إِلَيْهِ وَلَمْ يَجْعَلْ لِي مِنْهَا شَيْئًا

محمد بن عبداللہ انصاری، ان کے والد، ثمامہ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ ابوطلحہ نے بیرحاء کو تقسیم کرتے وقت حسان اور ابی بن کعب کو تو دیا مگر مجھے نہیں دیا حالانکہ میں ان سے رشتہ میں بہت قریب تھا۔

Narrated Anas:
Abu Talha distributed the garden between Hassan and Ubai, but he did not give me anything thereof although I was a nearer relative to him.

یہ حدیث شیئر کریں