سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان ۔ حدیث 584

اس امت کے آخری حصے کی فضیلت۔

راوی:

أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنَا أَسِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ خَالِدِ بْنِ دُرَيْكٍ عَنْ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ قَالَ قُلْتُ لِأَبِي جُمُعَةَ رَجُلٍ مِنْ الصَّحَابَةِ حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ نَعَمْ أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا جَيِّدًا تَغَدَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَحَدٌ خَيْرٌ مِنَّا أَسْلَمْنَا وَجَاهَدْنَا مَعَكَ قَالَ نَعَمْ قَوْمٌ يَكُونُونَ مِنْ بَعْدِكُمْ يُؤْمِنُونَ بِي وَلَمْ يَرَوْنِي

حضرت محیریز بیان کرتے ہیں میں نے حضرت ابوجمعہ جو ایک صحابی ہیں سے کہا آپ لوگوں کو ایسی حدیث بتائیں جو آپ نے سے سنی ہو انہوں نے جواب دیا ہاں میں تمہیں ایک بہترین حدیث سناتاہوں ایک مرتبہ ہم صبح کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے حضرت ابوعبیدہ جراح ہمارے ساتھ تھے انہوں نے عرض کی یا رسول اللہ کیا کوئی شخص ہم سے بہتر بھی ہوسکتا ہے ہم نے اسلام قبول کیا ہے اور آپ کے ساتھ جہاد بھی کیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا ہاں وہ لوگ جو تمہارے بعد آئیں گے اور مجھ پر ایمان لائیں گے حالانکہ انہوں نے مجھے دیکھا نہیں ہوگا۔

یہ حدیث شیئر کریں