سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان ۔ حدیث 595

اسلام آغاز میں غریب الوطن تھا۔

راوی:

حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْإِسْلَامَ بَدَأَ غَرِيبًا وَسَيَعُودُ غَرِيبًا أَظُنُّ حَفْصًا قَالَ فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ قِيلَ وَمَنْ الْغُرَبَاءُ قَالَ النُّزَّاعُ مِنْ الْقَبَائِلِ

حضرت عبداللہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے ارشاد فرمایا اسلام آغاز میں غریب وطن تھا اور یہ عنقریب غریب الوطن ہوجائے گا راوی کہتے ہیں شاید میرے استاد نے یہ بات نقل کی تھی کہ اس لئے غریب الوطن کےلیے خوش خبری ہے عرض کی گئی غریب الوطن کون ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےجواب دیا قبیلوں سے تعلق رکھنے والے مسافر۔

یہ حدیث شیئر کریں