قرآن مجید سات طرح پر نازل ہونے کا بیان
راوی: قعنبی , مالک , ابن شہاب , عروہ بن زبیر , عبدالرحمن بن عبدالقاری
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ الْقَارِيِّ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ يَقُولُ سَمِعْتُ هِشَامَ بْنَ حَکِيمِ بْنِ حِزَامٍ يَقْرَأُ سُورَةَ الْفُرْقَانِ عَلَی غَيْرِ مَا أَقْرَؤُهَا وَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْرَأَنِيهَا فَکِدْتُ أَنْ أَعْجَلَ عَلَيْهِ ثُمَّ أَمْهَلْتُهُ حَتَّی انْصَرَفَ ثُمَّ لَبَّبْتُهُ بِرِدَائِهِ فَجِئْتُ بِهِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي سَمِعْتُ هَذَا يَقْرَأُ سُورَةَ الْفُرْقَانِ عَلَی غَيْرِ مَا أَقْرَأْتَنِيهَا فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اقْرَأْ فَقَرَأَ الْقِرَائَةَ الَّتِي سَمِعْتُهُ يَقْرَأُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَکَذَا أُنْزِلَتْ ثُمَّ قَالَ لِيَ اقْرَأْ فَقَرَأْتُ فَقَالَ هَکَذَا أُنْزِلَتْ ثُمَّ قَالَ إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ أُنْزِلَ عَلَی سَبْعَةِ أَحْرُفٍ فَاقْرَئُوا مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ
قعنبی، مالک، ابن شہاب، عروہ بن زبیر، حضرت عبدالرحمن بن عبدالقاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عمر سے سنا وہ فرماتے تھے کہ میں نے ہشام بن حکیم کو سورت فرقان اس طریقہ کی خلاف پڑھتے سنا جس طریقہ سے میں پڑھتا تھا اور مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جس طرح پڑھائی تھی اس لئے قریب تھا کہ میں ان سے، غلط پڑھنے پر الجھ پڑھوں اور ان کو روک دوں۔ مگر میں نے ان کو مہلت دی یہاں تک کہ وہ فارغ ہو گئے جب وہ فارغ ہو چکے تو میں نے ان کی گردن میں اپنی چادر ڈالی اور گھسیٹتا ہوا ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لے گیا اور عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نے ان کو سورت فرقان اس طریقہ کے خلاف پڑھتے ہوئے سنا ہے جس طریقہ پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے سکھائی تھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا پڑھو پس انہوں نے اسی طرح پڑھا جس طرح میں ان کو پڑھتے ہوئے سن چکا تھا سن کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ سورت اسی طریقہ پر نازل ہوئی ہے اس کے بعد مجھ سے فرمایا اب تم پڑھو پس میں نے پڑھا اس پر بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہی فرمایا کہ یہ سورت اسی طریقہ پر نازل ہوئی ہے اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ قرآن سات حرفوں پر نازل کیا گیا ہے پس جو طریقہ تمہارے لئے آسان ہو اس طریقہ پر پڑھو۔