زیر نظر حدیث شریف میں موسیٰ بن طلحہ پر اختلاف
راوی: محمد بن اسماعیل بن ابراہیم , یعلی , طلحہ , موسیٰ بن طلحہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا يَعْلَی عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَی عَنْ مُوسَی بْنِ طَلْحَةَ قَالَ أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَرْنَبٍ قَدْ شَوَاهَا رَجُلٌ فَلَمَّا قَدَّمَهَا إِلَيْهِ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي قَدْ رَأَيْتُ بِهَا دَمًا فَتَرَکَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَأْکُلْهَا وَقَالَ لِمَنْ عِنْدَهُ کُلُوا فَإِنِّي لَوْ اشْتَهَيْتُهَا أَکَلْتُهَا وَرَجُلٌ جَالِسٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ادْنُ فَکُلْ مَعَ الْقَوْمِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي صَائِمٌ قَالَ فَهَلَّا صُمْتَ الْبِيضَ قَالَ وَمَا هُنَّ قَالَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ وَأَرْبَعَ عَشْرَةَ وَخَمْسَ عَشْرَةَ
محمد بن اسماعیل بن ابراہیم، یعلی، طلحہ، موسیٰ بن طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک خرگوش آیا جس کو ایک آدمی (اپنے کھانے کے واسطے) بھون کر لایا تھا۔ جس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے وہ خرگوش پیش کیا گیا تو اس شخص نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نے دیکھا ہے کہ اس کو (حیض کا) خون آرہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات سن کر اس کو چھوڑ دیا اور نہیں کھایا اور جو لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے تھے ان سے بیان کیا کہ تم یہ خرگوش کھالو کیونکہ میرا دل چاہتا تو میں بھی وہ خرگوش کھاتا۔ ایک دوسرا شخص وہاں پر بیٹھا ہوا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا کہ تم نزدیک آجاؤ اور تم لوگوں کے ساتھ کھانے میں شرکت کر لو۔ اس شخص نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں تو روزہ دار ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم نے بیض کے روزے کس وجہ سے نہیں رکھے؟ یہ دریافت کیا گیا کہ بیض کے روزے کس طرح کے ہوتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا 13-14-15 تاریخ کو۔
It was narrated that Musa bin Talhah said: “A rabbit that a man had grilled was brought to the Prophet and when he offered it to him he said: ‘Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, I saw some blood on it.’ The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم did not eat it, but he said to those who were with him: ‘Eat; if I felt like it, I would have eaten it.’ There was a man sitting, and the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘Come and eat with the people.’ He said: ‘Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, I am fasting.’ He said:
‘Why don’t you fast Al-Baiz?’ He said: ‘What are they?’ He said: ‘The thirteenth, fourteenth and fifteenth?” (Sahih)