آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہنسی
راوی:
عن عائشةرضي الله عنها قالت ما رأيت النبي صلى الله عليه وسلم مستجمعا ضاحكا حتى أرى منه لهواته إنما كان يتبسم . رواه البخاري . ( متفق عليه )
" حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اتنا زیادہ ہنستے ہوئے کبھی نہیں دیکھا کہ آپ کا منہ کھل گیا ہو اور مجھے آپ کے تالو یا حلق کا کوا یا مسوڑھا نظر آیا ہو بلکہ اکثر و بیشتر آپ کا ہنسنا مسکرانے کی حد تک رہتا تھا ۔ (بخاری)