مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ آداب کا بیان۔ ۔ حدیث 685

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہنسی

راوی:

وعن جرير قال ما حجبني النبي صلى الله عليه وسلم منذ أسلمت ولا رآني إلا تبسم . متفق عليه .

" اور حضرت جریر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہی کہ جب سے میں مسلمان ہوا ہوں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی مجھ کو منع نہیں کیا کہ اور جب آپ مجھ کو دیکھتے مسکرا دیتے۔ (بخاری ومسلم)

تشریح
مجھ کو منع نہیں کیا " سے مراد یہ ہے کہ آپ نے کبھی بھی مجھ کو اپنے پاس آنے سے نہیں روکا میں جس وقت چاہتا آپ کی خدمت میں حاضر ہو جاتا چاہے کوئی خصوصی مجلس ہی کیوں نہ ہوتی بشرطیکہ مردا نہ مجلس ہوتی یا یہ مراد ہے کہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ میں نے آپ سے کوئی چیز مانگی ہو اور آپ نے اس کے دینے سے انکار کیا ہو میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے جب مانگا اور جو کچھ بھی مانگا وہ مجھ کو عطا ہوا۔

یہ حدیث شیئر کریں