قصہ گوئی کی ممانعت۔
راوی:
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَقُصُّ إِلَّا أَمِيرٌ أَوْ مَأْمُورٌ أَوْ مُرَاءٍ قُلْتُ لِعَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ إِنَّا كُنَّا نَسْمَعُ مُتَكَلِّفٌ فَقَالَ هَذَا مَا سَمِعْتُ
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا قصہ گوئی وہی شخص کرتا ہے جو حاکم ہو یا جسے بعض امور پر مامور کردیا گیا ہو جو شخص دکھاوے کے لئے ایساکرے۔ راوی کہتے ہیں میں نے عمرو بن شعیب سے کہا ہم نے روایت کے الفاظ میں متکلف کا لفظ سناہے تو انہوں نے جواب دیا میں نے تویہی لفظ سناہے ۔ جو انہوں نے بیان کیا ہے۔