لواطت کی سزا
راوی: احمد بن منیع , یزید بن ہارون , ہمام , قاسم بن عبدالواحد , عبداللہ بن عقیل
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الْوَاحِدِ الْمَکِّيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عُقَيْلٍ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَخْوَفَ مَا أَخَافُ عَلَی أُمَّتِي عَمَلُ قَوْمِ لُوطٍ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ إِنَّمَا نَعْرِفُهُ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عُقَيْلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ عَنْ جَابِرٍ
احمد بن منیع، یزید بن ہارون، ہمام، قاسم بن عبدالواحد، حضرت عبداللہ بن عقیل کہتے ہیں کہ انہوں نے جابر سے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے اپنی امت پر سب سے زیادہ خوف قوم لوط کے سے عمل کا ہے۔ یہ حدیث حسن غریب ہے ہم اس حدیث کو صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔ یعنی حضرت جابر سے روایت کرتے ہیں۔
Abdullah ibn Muhammad ibn Aqil reported having heard from Sayyidina Jabir (RA) that Allah’s Messenger (SAW) said, “That which I fear most for my people is that they may take the ways of the people of Lut.
[Ibn e Majah 2563, Ahmed 15095]