اللہ تعالیٰ کا قول کہ اگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی رفع حاجت کر کے آئے یا عورت سے مباشرت کی ہو صعیدا کے معنی ہیں سطح زمین، جابر کہتے ہیں کہ طاغوت وہ لوگ ہیں جن کے پاس کافر اپنے مقدمات لے جایا کرتے تھے زمانہ جاہلیت میں ہر قبیلہ میں ایک کاہن ہوتا تھا جن کے قبضہ میں شیطان بھی ہوتے تھے ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جبت کے معنی جادو کے ہیں اور طاغوت سے مراد کاہن ہیں ۔
راوی: محمد , عبدہ , ہشام , عروہ , عائشہ
حَدَّثَنِا مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ هَلَکَتْ قِلَادَةٌ لِأَسْمَائَ فَبَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي طَلَبِهَا رِجَالًا فَحَضَرَتْ الصَّلَاةُ وَلَيْسُوا عَلَی وُضُوئٍ وَلَمْ يَجِدُوا مَائً فَصَلَّوْا وَهُمْ عَلَی غَيْرِ وُضُوئٍ فَأَنْزَلَ اللَّهُ يَعْنِي آيَةَ التَّيَمُّمِ
محمد، عبدہ، ہشام ، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک بار سفر میں میرا ہار کھو گیا جو میں نے اپنی بہن اسماء سے مانگا تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چند لوگوں کو تلاش کرنے کے لئے بھیجا وہ لوگ ابھی تلاش کر ہی رہے تھے کہ نماز کا وقت ہوگیا، ان کے وضو نہ تھے اور پانی بھی دور تک نہ تھا لہذا نماز بغیر وضو کے ادا کرلی اس وقت یہ آیت نازل کی گئی (یعنی تیمم کی آیت) ۔
Narrated 'Aisha:
The necklace of Asma' was lost, so the Prophet sent some men to look for it. The time for the prayer became due and they had not performed ablution and could not find water, so they offered the prayer without ablution. Then Allah revealed (the Verse of Tayammum).