مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ آداب کا بیان۔ ۔ حدیث 713

جو نام اچھا نہ ہو اس کو بدل دو

راوی:

وعن عائشة رضي الله عنها قالت إن النبي صلى الله عليه وسلم كان يغير الاسم القبيح . رواه الترمذي

" اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم برے نام کو بدل دیا کرتے تھے۔ (ترمذی)

تشریح
مثلا ایک روایت میں بیان کیا گیا ہے ایک شخص کا نام اسود یعنی کالا تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے نام کو بدل دیا اور فرمایا کہ آج سے اس کا نام ابیض(یعنی گورا) ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں