صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ تفاسیر کا بیان ۔ حدیث 1770

باب (نیو انٹری)

راوی:

بَاب وَإِذَا جَاءَهُمْ أَمْرٌ مِنْ الْأَمْنِ أَوْ الْخَوْفِ أَذَاعُوا بِهِ أَيْ أَفْشَوْهُ يَسْتَنْبِطُونَهُ يَسْتَخْرِجُونَهُ حَسِيبًا كَافِيًا إِلَّا إِنَاثًا يَعْنِي الْمَوَاتَ حَجَرًا أَوْ مَدَرًا وَمَا أَشْبَهَهُ مَرِيدًا مُتَمَرِّدًا فَلَيُبَتِّكُنَّ بَتَّكَهُ قَطَّعَهُ قِيلًا وَقَوْلًا وَاحِدٌ طَبَعَ خَتَمَ

اللہ تعالیٰ کا ارشاد کہ ”جب ان کے پاس کوئی خبر امن یا سلامتی کی آتی ہے تو اس کو فاش کر دیتے ہیں ”یستنبطونہ“ کے معنی ہیں تحقیق کریں اور حسیباً کے معنی ہیں کافی ”اناثا“ کہتے ہیں غیر جاندار چیزوں کو مثلا پتھر وغیرہ ”مرید“ کہتے ہیں دلیر اور بیباک کو اور ”فلیبتکن “ کا مطلب ہے کاٹنا ” قیلا“ اور ”قولا “ کے ایک ہی معنی ہیں اور ”طبع “ کے معنی ہیں مہر کردی ۔

یہ حدیث شیئر کریں