صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ تفاسیر کا بیان ۔ حدیث 1778

اللہ تعالیٰ کا ارشاد کہ مگر کمزور آدمی عورتیں اور بچے جو کوئی بھی حیلہ نہیں رکھتے تھے اور نہ ہی انہیں راستہ چلنے کی طاقت تھی (یعنی ان کا ٹھکانہ دوزخ نہیں ہے) ۔

راوی: ابو النعمان , حماد , ایوب ابن ابی ملیکہ

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا إِلَّا الْمُسْتَضْعَفِينَ قَالَ کَانَتْ أُمِّي مِمَّنْ عَذَرَ اللَّهُ

ابو النعمان، حماد، ایوب ابن ابی ملیکہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے اس روایت کر پڑھ کر کہا کہ میری ماں ایسے ہی لوگوں میں شامل ہے جن کو اللہ نے ہجرت سے معذور رکھا۔

Narrated Ibn Abbas:
'"Except the weak ones" (4.98) and added: My mother was one of those whom Allah excused.

یہ حدیث شیئر کریں