اللہ تعالیٰ کا قول کہ منافقین دوزخ کے نیچے کے طبقہ میں رہیں گے ابن عباس کہتے ہیں یعنی دوزخ کے نیچے کی آگ نفقا سرنگ اور زمین دوز راستہ کو کہتے ہیں ۔
راوی: عمر بن حفص , حفص بن غیاث , اعمش , ابراہیم , اسود
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ عَنْ الْأَسْوَدِ قَالَ کُنَّا فِي حَلْقَةِ عَبْدِ اللَّهِ فَجَائَ حُذَيْفَةُ حَتَّی قَامَ عَلَيْنَا فَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ لَقَدْ أُنْزِلَ النِّفَاقُ عَلَی قَوْمٍ خَيْرٍ مِنْکُمْ قَالَ الْأَسْوَدُ سُبْحَانَ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ إِنَّ الْمُنَافِقِينَ فِي اَلدَّرْکِ الْأَسْفَلِ مِنْ النَّارِ فَتَبَسَّمَ عَبْدُ اللَّهِ وَجَلَسَ حُذَيْفَةُ فِي نَاحِيَةِ الْمَسْجِدِ فَقَامَ عَبْدُ اللَّهِ فَتَفَرَّقَ أَصْحَابُهُ فَرَمَانِي بِالْحَصَا فَأَتَيْتُهُ فَقَالَ حُذَيْفَةُ عَجِبْتُ مِنْ ضَحِکِهِ وَقَدْ عَرَفَ مَا قُلْتُ لَقَدْ أُنْزِلَ النِّفَاقُ عَلَی قَوْمٍ کَانُوا خَيْرًا مِنْکُمْ ثُمَّ تَابُوا فَتَابَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ
عمر بن حفص، حفص بن غیاث، اعمش، ابراہیم، اسود سے روایت کرتے ہیں کہ ہم اور چند دوسرے لوگ عبداللہ بن مسعود کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ اتنے میں ایک صحابی حذیفہ بن یمان آئے اور سلام کیا پھر کہا کہ نفاق ایسی بلا ہے جو تم سے اچھے لوگوں پر نازل ہو چکی ہے میں نے ذرا تعجب سے کہا سبحان اللہ! اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے کہ منافق دوزخ کے نچلے حصہ میں رہیں گے عبداللہ بن مسعود مسکرائے اور حذیفہ اٹھ کر مسجد کے ایک گوشہ میں بیٹھ گئے عبداللہ کے شاگرد بھی اٹھ گئے حذیفہ نے ایک کنکری میری طرف پھینکی اور اشارہ سے اپنے پاس بلایا اور کہا کہ میں عبداللہ بن مسعود کے مسکرانے سے تعجب میں پڑ گیا کیونکہ جو کچھ میں نے کہا وہ انہوں نے اچھی طرح سمجھ لیا بیشک نفاق اس قوم پر آیا جو تم سے بہتر تھی پھر اسلام سے پھر گئی۔ پھر توبہ کی تو اللہ تعالیٰ نے ان کی خطا کو معاف کردیا۔
Narrated Al-Aswad:
While we were sitting in a circle in 'Abdullah's gathering, Hudhaifa came and stopped before us, and greeted us and then said, "People better than you became hypocrites." Al-Aswad said: I testify the uniqueness of Allah! Allah says: "Verily! The hypocrites will be in the lowest depths of the Fire." (4.145)
On that 'Abdullah smiled and Hudhaifa sat somewhere in the Mosque. 'Abdullah then got up and his companions (sitting around him) dispersed. Hudhaifa then threw a pebble at me (to attract my attention). I went to him and he said, "I was surprised at 'Abdullah's smile though he understood what I said. Verily, people better than you became hypocrite and then repented and Allah forgave them."