نماز کے بعد کی دعائیں
راوی: ابراہیم بن موسی , عیسیٰ اوزاعی , عمار , ابواسماء , رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آزاد کردہ غلام ثوبان
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا عِيسَی عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ أَبِي عَمَّارٍ عَنْ أَبِي أَسْمَائَ عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَنْصَرِفَ مِنْ صَلَاتِهِ اسْتَغْفَرَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ قَالَ اللَّهُمَّ فَذَکَرَ مَعْنَی حَدِيثِ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
ابراہیم بن موسی، عیسیٰ اوزاعی، عمار، ابواسماء، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آزاد کردہ غلام حضرت ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہو کر اٹھنا چاہتے تو تین مرتبہ اِستَغفَار کرتے (یعنی تین مرتبہ اَستَغفِرُاللہ کہتے) اس کے بعد انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا والی حدیث کا مضمون ذکر کیا۔