اللہ تعالیٰ کا قول کہ ایسی باتیں مت پوچھو جن کے ظاہر ہونے سے تم کو رنج ہو۔
راوی: منذر بن ولید بن عبدالرحمٰن الجارودی , ان کے والد , شعبہ , موسیٰ بن انس , انس
حَدَّثَنَا مُنْذِرُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجَارُودِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُوسَی بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُطْبَةً مَا سَمِعْتُ مِثْلَهَا قَطُّ قَالَ لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِکْتُمْ قَلِيلًا وَلَبَکَيْتُمْ کَثِيرًا قَالَ فَغَطَّی أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وُجُوهَهُمْ لَهُمْ خَنِينٌ فَقَالَ رَجُلٌ مَنْ أَبِي قَالَ فُلَانٌ فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ لَا تَسْأَلُوا عَنْ أَشْيَائَ إِنْ تُبْدَ لَکُمْ تَسُؤْکُمْ رَوَاهُ النَّضْرُ وَرَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ عَنْ شُعْبَةَ
منذر بن ولید بن عبدالرحمٰن الجارودی، ان کے والد، شعبہ، موسیٰ بن انس، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضور نے ایسا خطبہ پڑھا جو میں نے پہلے نہیں سنا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو کچھ میں جانتا ہوں اگر تم اس کو جانتے تو بہت کم ہنستے اور بہت زیادہ روتے یہ بات سن کر اصحاب نے اپنے چہرے چادر سے چھپا لئے اور ان کے رونے کی آواز آنے لگی ایک آدمی نے پوچھا حضور! میرا باپ کون ہے؟ آپ نے فرمایا فلاں شخص تیرا باپ ہے کیونکہ اسے لوگ حرامی کہا کرتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے پوچھنے پر وہی نام بتایا جس کی طرف یہ منسوب کیا جاتا تھا یہ سن کر اسے بہت رنج ہوا تب یہ آیت نازل ہوئی اسے نضر، روح بن عبادہ، شعبہ سے روایت کرتے ہیں۔
Narrated Anas:
The Prophet delivered a sermon the like of which I had never heard before. He said, "If you but knew what I know then you would have laughed little and wept much." On hearing that, the companions of the Prophet covered their faces and the sound of their weeping was heard. A man said, "Who is my father?" The Prophet said, "So-and-so." So this Verse was revealed: "Ask not about things which, if made plain to you, may cause you trouble." (5.101)