چا ند دیکھ کر روزہ رکھنا اور چاند دیکھ کر افطار ( عید) کرنا
راوی: ابومروان عثمانی , ابراہیم بن سعد , زہری , سعید بن مسیب , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَبُو مَرْوَانَ الْعُثْمَانِيُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَأَيْتُمْ الْهِلَالَ فَصُومُوا وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا فَإِنْ غُمَّ عَلَيْکُمْ فَصُومُوا ثَلَاثِينَ يَوْمًا
ابومروان عثمانی، ابراہیم بن سعد، زہری، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا چاند دیکھو تو روزے شروع شروع کر دو اور چاند دیکھ کر ہی روزہ موقوف کرو اور اگر کبھی چاند دیکھائی نہ دے تو تیس دن کے روزے پورے کرلو ۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "When you see the new crescent then fast, and when you see it then stop fasting. If it is cloudy then fast thirty days." (Sahih)