ایک شہر سے دوسرے شہر زکوة منتقل کرنے کے بارے میں
راوی: محمد بن عبداللہ بن مبارک , وکیع , زکریا بن اسحق , یحیی بن عبداللہ بن صیفی , ابومعبد , ابن عباس
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَکِ قَالَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ قَالَ حَدَّثَنَا زَکَرِيَّا بْنُ إِسْحَقَ وَکَانَ ثِقَةً عَنْ يَحْيَی بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَيْفِيٍّ عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ إِلَی الْيَمَنِ فَقَالَ إِنَّکَ تَأْتِي قَوْمَا أَهْلَ کِتَابٍ فَادْعُهُمْ إِلَی شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ فَإِنْ هُمْ أَطَاعُوکَ فَأَعْلِمْهُمْ أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ افْتَرَضَ عَلَيْهِمْ خَمْسَ صَلَوَاتٍ فِي کُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ فَإِنْ هُمْ أَطَاعُوکَ فَأَعْلِمْهُمْ أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ افْتَرَضَ عَلَيْهِمْ صَدَقَةً فِي أَمْوَالِهِمْ تُؤْخَذُ مِنْ أَغْنِيَائِهِمْ فَتُوضَعُ فِي فُقَرَائِهِمْ فَإِنْ هُمْ أَطَاعُوکَ لِذَلِکَ فَإِيَّاکَ وَکَرَائِمَ أَمْوَالِهِمْ وَاتَّقِ دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ فَإِنَّهَا لَيْسَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ حِجَابٌ
محمد بن عبداللہ بن مبارک، وکیع، زکریا بن اسحاق ، یحیی بن عبداللہ بن صیفی، ابومعبد، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے معاذ بن جبل کو ملک یمن کی جانب روانہ کیا اور ارشاد فرمایا تم ایک قوم کے پاس جا رہے ہو جو اہل کتاب ہیں تو تم ان کو بلانا کہ وہ اس بات کی شہادت دیں کوئی پروردگار برحق نہیں ہے علاوہ اللہ تعالیٰ کے اور میں اللہ تعالیٰ کا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہوں اگر وہ تمہارا حکم مان لیں پھر ان کو بتلاؤ کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر پانچ وقت کی نماز فرض قرار دی ہے۔ ہر ایک روز اور ہر ایک رات میں اگر وہ تسلیم کر لیں پھر ان کو بتلاؤ کہ خداوند تعالیٰ نے ان پر صدقہ فرض اور لازم قرار دیا ہے ان لوگوں کے مال دولت میں جو کہ ان کے دولت مند لوگوں سے وصول کیا جائے گا اور ان کے محتاج اور ضرورت مند لوگوں کو دیا جائے گا اور اگر وہ لوگ اس کو تسلیم کر لیں تو تم ان کے بہترین قسم کے مال سے بچو اور تم مظلوم کی بددعا سے بچو کیونکہ مظلوم کی دعا اور اللہ تعالیٰ کے درمیان میں کسی قسم کی آڑ اور رکاوٹ نہیں ہے۔
It was narrated from Ibn ‘Abbas that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم sent Muadh bin Jabal to Yemen and said: “You are going to some people from among the People of the Book. Call them to bear witness that there is none worthy of worship except Allah and that I am the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم. If they obey you in that, then teach them that Allah has enjoined upon them five prayers every day and night. If they obey you in that, then teach them that Allah has enjoined upon them Sadaqah (Zakah) from their wealth, to be taken from their rich and given to their poor. If they obey you in that, then do not touch the most precious of their wealth and fear the supplication of the one who has been wronged, for there is no barrier between it and Allah, the Mighty and sublime.” (Sahih)